پاکستان تاجر برادری کی بدولت ہی ترقی کر سکتا ہے وزیر اعظم

اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو بھی اختیار دیا گیا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کیا جائے، وزیر اعظم


Numainda Express December 08, 2017
شاہد خاقان سے بزنس مین پینل کے وفد، میئر لندن صادق خان اور ازبک سفیر کی ملاقاتیں۔ فوٹو : آئی این پی

KARACHI: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کاروباری برادری کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے جب کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور تاجروں کے جو بھی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں بزنس مین پینل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو بھی اختیار دیا گیا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کیا جائے۔اس موقع پر انھوں نے وزیر تجارت پرویز ملک سے کہا کہ چیمبرز آف کامرس کے پلیٹ فام سے کاروباری طبقے سے رابطے میں رہیں۔

علاوہ ازیں ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقوف سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔

دریں اثنا میئر لندن صادق خان نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی اوران سے دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں