کراچی رینجرز کی اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جس میں 2 بچوں سمیت مزید 4افراد جاں بحق ہوگئے


ویب ڈیسک March 13, 2013
اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی میں 100 سے زائد رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا ،جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 4 ٹارگٹ کلرز سمیت 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔جبکہ شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں 2 بچوں سمیت مزید 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

اورنگی ٹاؤن کے بعض علاقوں میں رینجرز نے آپریشن کر کے 18 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کاروائی میں 100 سے زائد رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا ،جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں ، اس موقع پر علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی ، مشتبہ افرادسےبڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

رینجرز ذرائع نےدعویٰ کیا ہےکہ حراست میں لئےگئے افراد میں 4 خطرناک ٹارگٹ کلرز شامل ہیں جبکہ آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حراست میں لے گئے افراد بے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

دوسری جانب بد امنی کے شکار کراچی میں امن وامان کا قیام خواب بن گیا ، شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی نہیں آرہی جبکہ آج صبح سول لائن ہجرت کالونی اور نیٹی جیٹی کے پل کے قریب سے 2 بچوں کی لاشیں ملیں جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال پہنچایا۔

کھارادر کے علاقے کاغذی بازار میں شرپسندوں نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا جبکہ ناظم آباد چاؤلہ مارکیٹ کے پاس کچھ لوگ چلتی گاڑی سے ایک شخص کی بوری بند لاش پھینک کر فرار ہو گئے، مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |