پشاور میں فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن 19 افراد گرفتار

نشان زد گھروں کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک December 08, 2017
نشان زد گھروں کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی، پولیس. فوٹو: فائل

گلبرگ اور ریگی کے علاقوں میں فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ اور ریگی میں آرمی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران نشان زد گھروں کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ آپریشن کے دوران 19 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 80 گھروں کی تلاشی لی گئی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: خودکش حملے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نوراورمحافظ شہید

واضح رہے کہ حال ہی میں پشاور میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یکم دسمبر کو زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے تھے جب کہ 24 نومبر کو حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب بم دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف نور اپنے محافظ حبیب اللہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں