فیصل آبادسیلز ٹیکس کے خلاف پاور لومز مالکان کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

مطالبات کی منظوری تک فیکٹریوں کو تالے لگے رہیں گے جبکہ فیکٹریوں کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں،وحید رامے


ویب ڈیسک March 13, 2013
مطالبات کی منظوری تک فیکٹریوں کو تالے لگے رہیں گے جبکہ فیکٹریوں کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں،وحید رامے فوٹو: ایکسپریس نیوز

سیلز ٹیکس نافذ ہونے کے خلاف پاور لومز مالکان کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔

فیکٹریوں کی تالہ بندی کی وجہ سے ستیانہ روڈ، جڑانوالہ روڈ، جھنگ روڈ، غلام محمد آباد، سدھار اور باؤ والا سمیت کئی علاقوں میں ہزاروں پاور لومز بند پڑی ہیں، فیکٹری مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے شعبے پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کے بجائے خام مال یا تیار مال پر ٹیکس لگایا جائے۔

پاور لومز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید رامے کہتے ہیں کہ مطالبات کی منظوری تک فیکٹریوں کو تالے لگے رہیں گے جبکہ فیکٹریوں کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں اور گذشتہ روز انہوں نے فیکٹریاں کھولنے کے حق میں مظاہرہ بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں