لڑکیوں کو پنجاب سے سعودی عرب بھجوانے والا گروہ گرفتار

لڑکیاں خریدنے والے ملزمان مبینہ طور پر ان سے فحش کام کرواتے تھے۔


ویب ڈیسک December 08, 2017
ملزمان نے لڑکیوں کو ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر پاکستان میں ہی فروخت کردیا۔ فوٹو:فائل

ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر غیراخلاقی کاموں کیلئے لڑکیوں کو سعودی عرب بھجواتا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں بیوی ثمینہ امتیاز اور حسن امتیاز نے خاتون شمیم بی بی کی دو بیٹیوں کو سعودی عرب بھجوایا تھا۔ دونوں ملزمان نے لڑکیوں کو ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر پاکستان میں ہی فروخت کردیا۔

لڑکیاں خریدنے والے ملزمان غیر قانونی طور پر انہیں سعودی عرب لے گئے اور وہاں ان سے مبینہ طور پر فحش کام کرواتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے گینگ میں ملوث 6 ملزمان میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں