بنوں میں ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

موٹرسائیکل چلانے پر پابندی گزشتہ دنوں میرعلی میں بم دھماکے کی وجہ سے لگائی گئی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ


ویب ڈیسک December 08, 2017
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اے پی اے محمد اشفاق : فوٹو : فائل

LONDON, UNITED KINGDOM: وفاق کے زیر انتظام علاقے میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آربنوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل کی سواری پر ہی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ ایف آر بنوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر پابندی گزشتہ دنوں میرعلی میں موٹرسائیکل بم دھماکے کے بعد لگائی گئی ہے، اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں موٹر سائیکل کو بارودی مواد رکھ کر اڑایا گیا تھا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں