ملک کا نظام چلانے کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے چیف جسٹس

بیرون ملک مقیم افراد پاکستان کاسرمایہ ہیں، حکومت کل تک انہیں ووٹ کا حق دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک March 13, 2013
بیرون ملک مقیم افراد پاکستان کاسرمایہ ہیں، حکومت کل تک انہیں ووٹ کا حق دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرے، چیف جسٹس فوٹو فائل

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے، ملک کا نظام چلانے کے لیے شفاف الیکشن ضروری ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات اورسمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بیرون ملک مقیم افراد پاکستان کاسرمایہ ہیں، حکومت کل تک انہیں ووٹ کا حق دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرے، ان کا کہنا تھا کہ چینلزپربیٹھ کربڑی بڑی باتیں نہ کی جائیں۔

عدالت نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے جواب جمع کرانے کے لیے حکومت اورالیکشن کمیشن کومزید ایک دن مہلت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں