ملک کا نظام چلانے کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے چیف جسٹس
بیرون ملک مقیم افراد پاکستان کاسرمایہ ہیں، حکومت کل تک انہیں ووٹ کا حق دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرے، چیف جسٹس
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے، ملک کا نظام چلانے کے لیے شفاف الیکشن ضروری ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات اورسمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بیرون ملک مقیم افراد پاکستان کاسرمایہ ہیں، حکومت کل تک انہیں ووٹ کا حق دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرے، ان کا کہنا تھا کہ چینلزپربیٹھ کربڑی بڑی باتیں نہ کی جائیں۔
عدالت نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے جواب جمع کرانے کے لیے حکومت اورالیکشن کمیشن کومزید ایک دن مہلت دے دی۔