ممبئی ائیرپورٹ پر انوشکا شادی کے سوال پر گھبرا گئیں

انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کی تقریبات 9 سے 12 دسمبر کو اٹلی میں ہوں گی


ویب ڈیسک December 08, 2017
انوشکا اور ویرات کی شادی کی تقاریب اٹلی میں 9 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی؛فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے کئی برس کی قربتوں کے بعد بالآخر شادی کررہی ہیں لیکن جب ان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو وہ شرمانے کے بجائے گھبرا گئیں۔

آج کل بھارتی میڈیا پر صرف انوشکا شرمااوربھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے چرچے ہیں۔ دونوں اداکاروں کی اٹلی میں شادی کی خبروں نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا اور ویرات کی شادی کی تقاریب اٹلی میں 9 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی طے پا گئی



اداکارہ انوشکا شرما اپنے والدین کے ہمراہ گزشتہ روز اٹلی روانہ ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انوشکا اپنی شادی کے لیے اٹلی روانہ ہوئی ہیں۔ ائیر پورٹ پر ان کے ساتھ بھاری سامان موجود تھا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی شادی کے لیے اٹلی گئی ہیں۔



ممبئی سے اٹلی جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر صحافیوں نے انوشکا شرما کو دیکھتے ہی ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی اور ان سے شادی کے متعلق سوالات کرنے لگے۔ صحافیوں کی جانب سے شادی کے سوالات سن کر انوشکا شرما گھبراگئیں اور شکریہ ہٹ جاؤ کہتے ہوئے بغیر کسی سوال کا جواب دئیے وہاں سے چلی گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات کوہلی انوشکا شرما کی محبت میں اندھے ہوگئے



دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ سے چھٹیاں لے لی ہیں تاہم انہوں نے چھٹیاں لینے کی وجہ شادی نہیں بتایا بلکہ کہا ہے کہ وہ مسلسل کرکٹ کھیل کر تنگ آگئے ہیں اور اب کچھ وقت تک آرام کرنا چاہتے ہیں۔



واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں دونوں کو ممبئی میں مختلف تقاریب میں کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ برس دسمبر میں بھی دونوں کی شادی کی خبریں منظر عام پرآئی تھیں تاہم دونوں کی جانب سے ان خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔