بی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل محمد سمیع کا انٹرویو ریکارڈ

کچھ معلومات کی بنیاد پر محمد سمیع کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا، جی ایم لیگل پی سی بی


Sports Reporter December 08, 2017
کچھ معلومات کی بنیاد پر محمد سمیع کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا، فوٹو : فائل

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے محمد سمیع کا پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں انٹرویو ریکارڈ کر لیا گیا۔

کرپشن کےخلاف پی سی بی کا کریک ڈاؤن جاری ہے، بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں پی سی بی نے محمد سمیع کو باز پرس کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کیا جہاں ان کا انٹرویو ریکارڈ کیا گیا۔

پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ معلومات ملی تھیں جس کی بنیاد پر محمد سمیع کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا، معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، جلد شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا، پیسر کو ٹی 10 کرکٹ لیگ میں شرکت سے نہیں روکا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ناصر جمشید پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

محمد سمیع نے بی پی ایل میں راج شاہی کنگز کی نمائندگی کی ہے اور اب تک 11 وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے کامیاب ترین بولر ہیں، محمد سمیع نے آخری بار کسی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی نمائندگی 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کی تھی اور اب صرف ڈومیسٹک کرکٹ اور لیگز تک محدود ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کیس میں خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شکوک سامنے آنے پر کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کرنا چاہتے تھے لیکن بی سی بی نے تعاون سے گریز کیا۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو سزائیں پہلے ہی سنائی جاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔