الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے نئے کاغذات نامزدگی چھپوا لئے

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے 20 کروڑ بیلٹ پیپر چھپوانے کا فیصلہ کیا ہے.


ویب ڈیسک March 13, 2013
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے 20 کروڑ بیلٹ پیپر چھپوانے کا فیصلہ کیا ہے. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے نئے کاغذات نامزدگی چھپوا لئےجب کہ وزارت خزانہ کی جانب سے4ارب میں سے 77 کروڑ روپے کی بھی گرانٹ جاری کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایک لاکھ 20 ہزار نئے کاغذات نامزدگی چھپوا لئے ہیں جبکہ 18 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی تقسیم کا عمل بھی مکمل ہو جائے گا، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 4 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے جس میں سے 77 کروڑ روپے انہیں مل گئے ہیں اور 3 ارب 70 کروڑ روپے آئندہ ماہ مل جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے 20 کروڑ بیلٹ پیپر چھپوانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 18 کروڑ بیلٹ پیپر کی ضرورت ہے جبکہ 2 کروڑ اضافی بیلٹ پیپر شائع کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نئے کاغذات نامزدگی کا مسودہ ترامیم کے ساتھ وزارت قانون کو بھجوایا تھا،وزارت قانون نے اسے اعتراضات کے ساتھ منظوری کے لئے صدر کو بھیج دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے صدر کی منظوری کے بغیر ہی کاغذات نامزدگی چھاپنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں