چیرمین نیب اپنے ادارے میں خود احتسابی کو فروغ دیں صدر ممنون حسین

نیب بلا تحقیق الزام لگانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی روایت ڈالے، صدر مملکت


ویب ڈیسک December 08, 2017
بدعنوانی سے عوام کے معاشی، سیاسی اور معاشرتی حقوق کا قتل عام ہوجاتا ہے، صدر مملکت۔ فوٹوفائل

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اپنے ادارے میں خود احتسابی کو فروغ دیں جب کہ نیب بلا تحقیق الزام لگانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی روایت ڈالے۔

انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے، بدعنوانی سے عوام کے معاشی، سیاسی اور معاشرتی حقوق کا قتل عام ہوجاتا ہے، بدعنوانی جیسے جرائم سماجی نظام کو منہدم کرکے عام آدمی کی ملک سے وابستگی کمزور کرتے ہیں۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ نیب بلا تحقیق الزام لگانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی روایت ڈالے، گزشتہ چند برسوں کے دوران حکومتی سطح پر بدعنوانی میں کمی خوش آئند ہے جب کہ چیرمین نیب اپنے ادارے میں خود احتسابی کو فروغ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔