تارکین وطن کو ووٹ کاحق دینے کا بل منظورکرایا جائے گا فاروق ستار

امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے15 دن ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو پتہ ہو وہ کون سے نمائندے منتخب کر رہے ہیں، فاروق ستار


ویب ڈیسک March 13, 2013
سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لئے مشاورت کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے، فاروق ستار. فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کا بل آخری دو دن میں قومی اسمبلی سے منظور کر ایا جائے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہری شہریت پر پابندی ختم کر کے بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق دیا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں آئندہ دو دنوں میں آئینی بل پارلیمنٹ سے منظور کرالیا جائے گا۔ بل کی حمایت کے لئے لارڈ نذیر نے مسلم لیگ (ن)سے بات کی ہے جبکہ دیگر جماعتوں نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے الیکشن کمیشن کو خود مختار ہونا چاہئے، امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے 7 دن کی بجائے 15 دن ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو پتہ ہو وہ کون سے نمائندے منتخب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لئے مشاورت کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور ان کی اطلاع کے مطابق سندھ اسمبلی 16 مارچ کو قومی اسمبلی کے ساتھ ہی تحلیل کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں