ایل اوسی پراشتعال انگیزی بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے ایل او سی کے چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، دفترخارجہ


ویب ڈیسک December 08, 2017
چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پراحتجاج ریکارڈ کرایا، دفترخارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی کے چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور سیزفائر کی خلاف ورزی پر احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 شہری شہید

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے مراسلے میں کہا کہ بھارت کی جانب سے رواں سال میں اب تک 1300 سے زائد مرتبہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور گزشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کرکے چیری کوٹ میں 2 افراد کو شہید کردیا، بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |