رکن قومی اسمبلی اعجازجاکھرانی کے بیٹے کا ساتھی طالب علم پرشدید تشدد
پولیس نے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک ملزمان کے خلاف کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کے بیٹے نے اپنے گارڈ کے ساتھ مل کر اسکول کے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے تاحال کسی کے خلاف کارروائی ہی نہیں کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسکول میں اسپورٹس ڈے کے موقع پر اعجازجاکھرانی کے بیٹے حارث جاکھرانی کا ایک اور لڑکےعلی گوہر سے جھگڑا ہو گیا۔ تلخ کلامی کے بعد اعجاز جاکھرانی کے بیٹوں حارث جاکھرانی اور رافع جاکھرانی نے اپنے عزیز عتیق اور سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کرعلی گوہرکو کا مارمار کر براحال کردیا، لڑکے کو اسکول انتظامیہ اور چند ہم جماعتوں نے اسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایس پی کلفٹن کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک ملزمان کے خلاف کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔