پاکستان میں ایک جماعت کی حمایت کے بجائے مستحکم جمہوریت کیلئے کوشاں ہیں اولسن

طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، رچرڈ اولسن


ویب ڈیسک March 13, 2013
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ان کی اتفاقی تھی، رچرڈ اولسن. فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت کے بجائے جمہوریت کے استحکام کے لئے کوشاں ہے۔


پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ان کی اتفاقی تھی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ایجنڈے میں امریکی مؤقف بھی شامل ہے۔


اس سے قبل امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پشاور کےعجائب گھر کا دورہ کیا، دورے کے بعد امریکی سفیر نے کہا کہ وہ چوتھی بار پشاور آ ئے ہیں، یہ خوبصورت اور مہمان نواز شہر ہے۔ اس موقع پر جب ان سے پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے امریکا کا مؤقف واضح ہے۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |