بلوچستان کی آزادی کی نام ونہاد تحریک کوناکام بنادیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان
آج ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں میں جانے والے واپس قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں، ثنااللہ زہری
PESHAWAR:
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی آزادی کی نام و نہاد تحریک کو ناکام بنادیا گیا ہے.
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آزادی کی نام و نہاد تحریک کو ناکام بنادیا گیا ہے جب کہ ہم نے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی اداروں کو وژن دیا جس پر عملدرآمد سے آج ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں میں جانے والے واپس قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بدقسمتی سےغلط طرز حکمرانی، منفی سوچ اور ناقص پالیسیوں کے باعث بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب رہی جس وجہ سے بیرونی ایجنسیاں اور چند بکے ہوئے عناصر کو ہمارے نوجوانوں کو بہکانے اورانہیں ملک کے خلاف استعمال کرنے کاموقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے لئے پولیس اور لیویز فورسز کی تنظیم نو کرتے ہوئے انہیں جدید تربیت اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور جب کہ صوبے کےعوام اور حکومت ملک کے تحفظ اور دہشت گردی کی جنگ میں جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔