صدر کی منظوری کے بغیر چھپوائے گئے کاغذات نامزدگی کی کوئی حیثیت نہیں اعتزاز احسن

آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ صدر کی منظوری کے بغیر کاغذات نامزدگی میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی، اعتزاز احسن


ویب ڈیسک March 13, 2013
سپریم کورٹ کے ریمارکس فیصلے نہیں ہوتے، سپریم کورٹ نے بہت سے فیصلے اور آئین کی تشریح غلط کی، اعتزاز احسن فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD: سینیٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صدر کی منظوری کے بغیر چھپوائے گئے کاغذات نامزدگی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ صدر کی منظوری کے بغیر کاغذات نامزدگی میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی، آصف زرداری کو آئینی طریقے سے پارلیمنٹ نے صدر منتخب کیا ہے اور الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس فیصلے نہیں ہوتے، سپریم کورٹ نے بہت سے فیصلے اور آئین کی تشریح غلط کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت کے درمیان کاغذات نامزدگی پر ڈیڈلاک برقرار رہا تو سپریم کورٹ اسے انتخابات میں تاخیر کا جواز بھی بناسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں