چین کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

چینی شہری عوامی مقامات پر کم سے کم وقت گزاریں اور ہجوم میں زیادہ دیر رہنے سے گریز کریں


ویب ڈیسک December 08, 2017
چینی شہری عوامی مقامات پر کم سے کم وقت گزاریں،الرٹ فوٹو:فائل

چین نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سیکورٹی خدشات کے سبب محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد ممکنہ طور پر چینی شہریوں اور کمپنیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور دہشت گردی کے خدشات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موجود چینی شہری محتاط رہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چینی سفیر کے قتل کی سازش، متعلقہ اداروں کو فوری ایکشن کا حکم

بیان میں چینی شہریوں کو پاکستانی سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں سے تعاون کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر فوری طور پر سفارت خانے کو مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ چینی شہریوں کو اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

چینی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر کم سے کم وقت گزاریں اور ہجوم میں زیادہ دیر رہنے سے گریز کریں جب کہ اپنے دفاتر،کمپنیوں اور کام کی جگہ پر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کو حد درجہ یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں