امریکا کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ پاکستانی فوجیوں اور عام شہریوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، ترجمان پینٹاگون


ویب ڈیسک December 08, 2017
پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے، ترجمان پینٹاگون - فوٹو: انٹرنیٹ

لاہور: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں پاکستانی فوجی اہلکاروں اور شہریوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع میں پریس بریفنگ کے دوران پینٹاگون کی ترجمان ڈینا وائٹ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیردفاع کے حالیہ دورے میں پاکستانی حکام سے بات چیت انتہائی مفید رہی اور انہوں نے وہاں مشترکہ مفادات کے تحت دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینے کی بات کی جب کہ وزیردفاع کے دورہ پاکستان سے یہ بات واضح ہوئی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے امکانات موجود ہیں۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور اس جنگ میں سب سے زیادہ پاکستانی فوجیوں اور عام شہریوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں لہذا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔

ڈینا وائٹ نے کہا کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا اور پورے خطے کے مفاد میں ہے لہذا ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات پر آگے بڑھنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے 4 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں