اے ٹی ایم فراڈ میں بھارتی ہیکرز کے ملوث ہونے کا انکشاف

بھارتی ہیکرز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اے ٹی ایمز کی تصاویر منگوائیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 09, 2017
بھارتی ہیکرز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اے ٹی ایمز کی تصاویر منگوائیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے - فوٹو؛ فائل

ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز کے فراڈ میں بھارتی ہیکرز ملوث ہیں جب کہ ہیکرز کو ڈیٹا بھیجنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی نے بتایا کہ کراچی اور مختلف شہروں میں اے ٹی ایمز کی اسکمنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم ثاقب اللہ راولپنڈی کا رہائشی ہے جس نے اٹلی میں رہائش پذیر عائشہ نامی لڑکی کے نام پر ڈیوائس خریدی اور ملزم بین الاقوامی سائبر گینگ سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ پڑھیں: اے ٹی ایم فراڈ کیس کی باقاعدہ تحقیقات میں تاخیر

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ بھارتی ہیکرز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اے ٹی ایمز کی تصاویر منگوائیں، گرفتار ملزم ثاقب بھارتی، کنیڈین، امریکن اور نائیجرین ہیکرز سے رابطے میں تھا، اسکمنگ فراڈ کے لیے بھارتی ہیکرز چین سے مشینیں بنوا کر اسے بھیجتے تھے اور ملزم پاکستانی ڈیٹا بھارت میں موجود اپنے گینگ کو فراہم کرتا تھا، یہ گینگ جعلی کریڈٹ کارڈ بھی تیار کرکے رقوم حاصل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری ہوشیار رہیں، پوائنٹ آف سیلز مشینیں اے ٹی ایم سے بڑا خطرہ ہیں

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ثاقب کا براہ راست تعلق انڈین ہیکرز سے ہے، یہ ملزمان سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر شئیر کرنے کی دھمکی بھی دیتے تھے، ملزم خواتین کی وڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرنے میں ملوث ہے اس کے ساتھی دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کے مختلف شہروں میں اے ٹی ایم کے ذریعے اسکمنگ سے صارفین کا ڈیٹا چرا کر رقوم چوری کرنے کا انکشاف ہوا جس میں کئی بینک صارفین کو اپنی رقوم سے ہاتھ دھونا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں