کینیڈا میں عدنان سمیع کو موسیقی میں گراں قدرخدمات انجام دینے پرایوارڈ سے نوازا جائے گا

عدنان سمیع کو قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ایوارڈ سے نوازیں گے بعدازں انہیں اسمبلی کا دورہ بھی کرایا جائےگا


IANS March 13, 2013
اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ ان کا میوزک لوگوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے کی وجہ بنتا ہے، عدنان سمیع فوٹو: پبلسٹی

ISLAMABAD: بھارت میں مقیم پاکستانی گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع کو میوزک، آرٹس اور کلچر میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی قانون سازاسمبلی کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

کینیڈا کے صوبے اونٹا ریو کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عدنان سمیع کو موسیقی میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازیں گے بعد ازاں انہیں قانون ساز اسمبلی کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

عدنان سمیع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز کے لئے منتخب کئے جانے پر کینیڈین حکام کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بھی بے حد شکر گزار ہیں کہ ان کا میوزک لوگوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے کی وجہ بنتا ہے اور ان کی زندگیوں پر مثبت انداز میں اثرانداز ہوتا ہے۔

عدنان سمیع کوکینیڈا میں 21 مارچ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور 22مارچ کو وہ ٹورنٹو کے رائے تھامسن ہال میں پرفارم بھی کریں گے، قانون سازاسمبلی کے رکن شفیق قادری کی جانب سے عدنان سمیع کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |