کراچی پولیس مقابلے میں بچے کے 2 اغوا کار ہلاک
ہلاک اغواکاروں کی شناخت ظہر مرزا اور زکی کے نام سے کرلی گئی، پولیس
گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں بچے کے اغوا میں ملوث 2 ملزم ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) اور سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں تین روز قبل ڈیفنس سے 3 سالہ بچے عبان کو اغوا کرنے والے 2 اغوا کار ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کا بچے کی بازیابی کا دعویٰ جھوٹا نکلا، تاوان دیکر چھڑایا گیا
اے وی سی سی کے ایس ایس پی عبداللہ حامد نے بتایا کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے اغواکاروں کی شناخت ظہر مرزا اور زکی کے نام سے کرلی گئی جب کہ اغوا کاروں کے قبضے سے تاوان کی رقم، ایف آئی اے کا جعلی کارڈ اور مغوی بچے کی والدہ کا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ عبداللہ حامد کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے اغوا کاروں نے 3 لاکھ روپے تاوان وصول کر کے بچے کو رہا کیا تھا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اے وی سی سی کی ٹیم کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔