
بانی ایم کیو ایم نے 9 دسمبر کو یوم شہدا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو یادگار شہدا پر حاضری کی اپیل کی تھی، جس پر کراچی اور حیدر آباد میں پولیس نے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ کراچی میں عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک تک کے راستے سیل کردیئے گئے تھے، عزیز آباد سے متصل علاقوں میں کارکنوں نے بعض مقامات پر احتجاج کیا تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا، اس دوران چند افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں بھی پولیس نے پکا قلعہ میں واقع شہداء قبرستان جانے والے راستے سیل کر دیئے، ایم کیو ایم لندن کی خواتین کارکن قلعہ چوک پہنچیں تو پولیس نے انہیں روک دیا، جواب میں انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کی خواتین کارکنان کو فوری طور پر چوک خالی کرنے کی ہدایت کردی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔