عباس ٹاؤن کے تباہ شدہ فلیٹس کیلئے 12 کروڑ 70 لاکھ کی رقم کی منظوری دیدی گئی

مجلس وحدت المسلین نے الزام عائد کیا ہے کہ کمشنر کراچی ہاشم رضا زیدی متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر کر رہے ہیں


ویب ڈیسک March 13, 2013
تباہ شدہ فلیٹس کی تعمیر کے لئے رقم محکمہ خزانہ نے جاری کردی ہے۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس

NEW DEHLI: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عباس ٹاؤن دھماکوں میں تباہ ہوئے فلیٹس کی تعمیرنو کےلئے 12 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔

کمشنرکراچی ہاشم رضازیدی نے عباس ٹاؤن دھماکوں سے متاثرہ فلیٹس کی تعمیرنو کےلئے 15 کروڑ روپے کی سمری حکومت سندھ کو بھیجی تھی تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے اس کام کےلئے 12 کروڑ 70 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے،فلیٹس کی تعمیر کے لئے رقم محکمہ خزانہ نے جاری کردی ہے۔

دوسری جانب مجلس وحدت المسلین نے الزام عائد کیا ہے کہ کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |