ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات
پیر سے سندھ اور بلوچستان میں سردی کی نئی لہر آئے گی، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی جب کہ کراچی ایک دو روز کے بعد شدید سردی کے لپیٹ میں آجائے گا۔
ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ بارشوں کے باعث خشک سردی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں سردی کی غیرمتوقع لہر، پارہ 7 ڈگری تک گرنے کاامکان
دوسری جانب کراچی کا موسم آج سرد اور خشک رہے گا۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ اور آج ہوامیں نمی کا تناسب 26 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کے باعث شہر قائد میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم ایک سے دوروز معتدل رہنے کے بعد کراچی شدید سردی کی لپیٹ میں آجائے گا۔ سردی مغربی سسٹم کی وجہ سے بڑھے گی جب کہ کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم اگلے ہفتے داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں اتوار اور پیر کے روز چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ جب کہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پیر سے بدھ تک بارش متوقع ہے۔
آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑسکتی ہے۔ لہٰذا محکمہ موسمیات کی جانب سے لوگوں کو احتیاط کرنےاورگرم کپڑے پہننےکی ہدایت کی گئی ہے۔