پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پاکستان نے مزید 3 نئے عالمی ریکارڈز قائم کردیئے

سابق ٹیسٹ کرکٹررانا نوید الحسن نےایک منٹ میں 45 اسٹروکس لگا کرعالمی ریکارڈ قائم کیا اس سے قبل یہ اعزازفلنٹوف کےپاس تھا

کراچی کے محمد راشد نے لکڑی کے 68 بلاکس توڑ کر ریکارڈ قائم کیا، تیسرا ریکارڈ ایک ہزار 450 لڑکے اور لڑکیوں نے ایک ہی وقت میں پنجہ آزمائی کرکے قائم کیا۔ فوٹو: فائل

KABUL:
پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوسرے روز پاکستانی نوجوانوں نے مزید 3 نئے عالمی ریکارڈز قائم کردیئے جس کے بعد فیسٹیول میں قائم کئے گئےعالمی ریکارڈز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

یوتھ فیسٹیول کے دوسرے روز پہلا ریکارڈ سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن نے ایک منٹ میں 45 اسٹروکس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جو اس سے قبل سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے ایک منٹ میں 19 اسٹروکس لگا کر قائم کیا تھا۔ اس موقع پر بد نظمی کا مظاہرہ بھی دیکھا گیا، جذباتی شائقین کے وقت سے پہلے میدان میں داخل ہوجانے سے 5 سیکنڈز ضائع ہوگئے ورنہ اسٹروکس کی تعداد زیادہ ہوسکتی تھی۔


فیسٹیول کا دوسرا ریکارڈ کراچی کے محمد راشد نے لکڑی کے 68 بلاکس توڑ کر قائم کیا جو اس سے قبل امریکا میں لکڑی کے 47 بلاکس توڑ کر بنایا گیا تھا۔ تیسرا ریکارڈ ایک ہزار 450 لڑکے اور لڑکیوں نے ایک ہی وقت میں پنجہ آزمائی کرکے قائم کیا جو مارچ 2012 میں لندن میں ایک ہزار 18 لوگوں نے قائم کیا تھا۔ ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہے گا جس کے بعد رات کو اختتامی تقریب رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فیسٹیول کے پہلے روز 6 عالمی ریکارڈز بنائے گئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story