افریقی ملک کانگو میں ’اقوام متحدہ امن مشن‘ پرحملہ 20 فوجی ہلاک

ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 5 مقامی جب کہ 15 غیر ملکی ہیں، اقوام متحدہ


ویب ڈیسک December 09, 2017
سیکریٹری جرنل نے حملے کی تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے: فوٹو: فائل

افریقی ملک کانگو میں یوگنڈا کی سرحد کے قریب اقوام متحدہ کے فوجی کیمپ پر حملے میں 15 امن فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا کی سرحد سے متصل کانگو کے علاقے شمالی کیوو میں مسلح جتھے نے اقوام متحدہ کے فوجی اڈے پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 20 فوجی ہلاک جب کہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 5 مقامی جب کہ 15 کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے تاہم اقوام متحدہ کی جانب سے اب تک ہلاک اور زخمی فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسِے اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں پر اب تک کا بدترین حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے حملے کی تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ 1993 میں صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ ہوا تھا جس میں 24 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے اور اس واقعےکو اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے اندوہناک واقعہ سمجھا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں