وزیراعظم نے جھنگ میں ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
منصوبے کی تکمیل کے بعد 26 ماہ میں 1263 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حویلی بہادر شاہ میں پنجاب ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں 1263 میگاواٹ کی استعداد کے حامل ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد 26 ماہ میں 1263 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔ ایل این جی پاور پلانٹ پر اخراجات کا تخمینہ 80 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ ایل این جی پاور پلانٹ چین اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے تریموں بیراج کے قریب بنایا جارہا ہے۔