2017 میں پاکستان میں ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈنگ میں کیا رہا
2017 میں پاکستان میں بیشتر واقعات اتنی اہمیت اختیارکرگئے کہ وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
پاکستان میں سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک اور ٹوئٹر کو لوگ دیگرافراد سے رابطے میں رہنے کے علاوہ اپنی رائے کے اظہار کےلیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پاکستان میں ایک بڑے پلیٹ فارم کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے ذریعے اب ایک عام انسان بھی ملک میں ہونے والے ہر بڑے واقعے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتا اور اپنی رائے دیتا ہے۔
2017 ختم ہونے ہی والا ہے۔ اس سال پاکستان میں بہت کچھ ہوا جس نے ٹوئٹر پرلوگوں کو بہت مصروف رکھا جب کہ بیشتر واقعات اتنی زیادہ اہمیت اختیار کرگئے کہ وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے یا ٹاپ ٹرینڈز میں آگئے۔
عائشہ گلالئی
پاکستان تحریک انصاف کی رکن عائشہ گلالئی نے رواں سال اگست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے انہیں بدکردار شخص قراردیا تھا اور کہا تھا عمران خان خود کو فرشتہ اور پوری دنیا کو خراب سمجھتے ہیں۔ عائشہ گلالئی کے ان الزامات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا اور کئی روز تک عائشہ گلالئی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں۔ عمران خان کے حامیوں نےعائشہ گلالئی پر سخت تنقید کی جب کہ یہ معاملہ اتنی سنگینی اختیار کرگیا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی میدان میں آگئے۔ اداکارہ وینا ملک کا عائشہ گلالئی کےلیے کہا گیا یہ جملہ 'بک گئی ہے یہ عائشہ گلالئی' بہت زیادہ مشہورہوا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: گلالئی کا عمران خان پر وار، ماہرہ اور وینا بھی میدان میں
ماہرہ خان، رنبیر کپور متنازع تصاویر
رواں سال ستمبر میں پاکستان کے بڑے تنازعات میں سے ایک تنازعہ سامنےآیا جو اداکارہ ماہرہ خان سے منسوب تھا۔ ستمبر میں ماہرہ خان اوررنبیر کپور کی چند تصاویر میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں دونوں اداکاروں کو نیویارک میں آدھی رات کے وقت ہوٹل کے باہرسگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ماہرہ تصاویر میں سفید رنگ کا مختصر لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔ ان تصاویر نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارتی میڈیا میں بھی ہلچل مچادی تھی۔ صارفین کی جانب سے ماہرہ خان کے سگریٹ پینے اور مختصر لباس پہننے پر شدید تنقید کی گئی یہاں تک کہ ماہرہ اور رنبیر بیک وقت پاک بھارت میں ٹوئٹر پر کئی روز تک ٹاپ ٹرینڈ میں رہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ اوررنبیرکی تصاویر، ایک بارپھرہنگامہ
شرمین عبید چنائے
رواں برس اکتوبر میں پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی بہن کو نجی اسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجا گیا جس پر شرمین عبید نے ٹویٹ کیا کہ سمجھ نہیں آتا کیسے ایک ڈاکٹر علاج کی غرض سےآنے والے مریض کو دوستی کا پیغام بھیج سکتا ہے، میں ڈاکٹرکے خلاف شکایت درج کروں گی۔ خواتین کو ہراساں ہونا بند ہونا چاہئے۔ شرمین عبید کی ان ٹویٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا اور شرمین عبید کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس کے ساتھ ہی ٹوئٹر پرایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا کہ کیا فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے؟
اس خبرکوبھی پڑھیں: کیا دوستی کا پیغام بھیجنے کا مطلب ہراساں کرنا ہے
فاروق ستار
سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستاررواں برس میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی چھائے رہے۔ نومبر میں وہ اس وقت مسلسل تین دن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہے جب انہوں نے سیاست سے علیحدگی کے اعلان کے تھوڑی ہی دیر بعد واپس سیاست میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کے ایم کیوایم سے استعفیٰ دینے کے اعلان نے پاکستانی سیاست کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ہلچل مچادی تھی۔ لوگ مسلسل 3 روز تک ٹوئٹر پر صرف فاروق ستار کے حوالے سے ہی بات کرتے رہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فاروق ستار سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
قرۃالعین بلوچ
قرۃالعین بلوچ کا شمار پاکستان کی باصلاحیت گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔ نومبر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹویٹ کرنے سے قبل ان کی شہرت صرف مقبول ترین گیتوں کے حوالے سے تھی۔ تاہم عمران خان کے خلاف کی گئی ایک ٹویٹ نے انہیں پاکستان کی متنازع ترین شخصیت بنادیا۔ دراصل کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جو عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں تھی۔ اس ویڈیو پر قرۃ العین بلوچ نے تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان کےلیے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے جس کے بعد ٹوئٹر صارفین کی جانب سے قرۃ العین بلوچ پر سخت تنقید کی گئی۔ کچھ صارفین نے ان کا موازنہ قندیل بلوچ سے کرنا شروع کردیا جوعمران خان کے بارے میں ٹویٹ کرنے سے ہی مشہور ہوئی تھیں جب کہ کچھ لوگوں نے اس ٹویٹ کو 'کیوبی' کی جانب سے سستی شہرت حاصل کرنے کا ہتھکنڈا قرار دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف نامناسب ٹوئٹ پرقرۃالعین بلوچ کو شدید تنقید کا سامنا
کراچی کا چھرا مار حملہ آور
رواں سال کراچی کی پولیس کو جس نے ناکوں چنے چبوائے وہ کوئی اورنہیں بلکہ کراچی کا 'چھرامارحملہ آور' تھا جو صرف خواتین پر حملے کرتا تھا۔ اس حملہ آور کی دہشت کراچی سمیت پورے پاکستان میں پھیل گئی جب کہ پولیس اس حملہ آور کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ لوگ پولیس کی ناکامی پر اس حد تک مشتعل تھے کہ کئی روز تک اس کا تذکرہ سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر بھی ہوتا رہا۔ لوگ پولیس کی نااہلی پر ٹوئٹر سمیت مختلف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر اس حملہ آور کو پکڑنے کے مشورے دیتے رہے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ کچھ صارفین نے اس مسئلے کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ 2 یا 3 پولیس والوں کو برقعے پہنا کر سڑک پر چھوڑ دو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے پولیس کو اسی طرح کے مفید اور دلچسپ مشورے دئیے گئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چھرامار حملہ آور کوپکڑنے کے لیے سوشل میڈیا پر عوام کے مشورے
ہانیہ عامر
پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ ہانیہ عامر بھی رواں سال ٹوئٹر پر چھائی رہیں۔ نومبر میں ہانیہ کی ایک اسنیپ چیٹ ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ جہاز میں اپنے پیچھے بیٹھے شخص کی بغیر اجازت تصاویر بنانے کی کوشش کررہی تھیں۔ ان کے اس عمل سے وہ شخص سخت پریشان نظر آرہا تھا۔ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ہانیہ پر شدید تنقید کی گئی۔ کچھ صارفین نے کہا اگر یہی حرکت ہانیہ کے بجائے کوئی آدمی کررہا ہوتا تو اب تک معاملہ سنگینی اختیار کرچکا ہوتا لیکن یہاں ہانیہ ایک شخص کی نجی زندگی میں مداخلت کرتے ہوئےاسے مسلسل ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور ان کی اس حرکت کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بے تحاشہ تنقید کے باعث بالآخر ہانیہ عامرکو معافی مانگنی پڑی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہانیہ عامر پر جہاز میں بیٹھے شخص کو ہراساں کرنے کا الزام
عامر خان اور فریال مخدوم
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان لڑائی جھگڑے عام گھریلو جھگڑوں کی طرح گھر کے اندر نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہوئے۔ دونوں کو ایک دوسرے سے جو بھی اختلافات تھے وہ ٹوئٹر کے ذریعے پوری دنیا کے سامنےآئے۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال ٹوئٹر پر یہ دونوں میاں بیوی بھی چھائے رہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان نے فریال سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا
انوشکا ویرات کی شادی
2017 کے اختتام پر سال کی سب سے بڑی خبر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی تھی۔ پچھلے کئی ماہ سے دونوں کی شادی کی افواہیں میڈیا میں گردش کررہی تھیں تاہم 11 دسمبر کو انوشکا اور ویرات نے اپنی شادی کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کرکے ان افواہوں کو درست قرار دے دیا۔ جیسے ہی یہ خبر منظرعام پر آئی، بھارت اور پاکستان میں ویرات انوشکا کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ لوگوں کی جانب سے لاکھوں کی تعداد میں 'ویروشکا' کو شادی مبارک کے تہنیتی پیغامات موصول ہونے لگے۔ بلاشبہ ویروشکا کی شادی 2017 کی سب سے بڑی خبر رہی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات اورانوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔