یمن میں ٹی وی اسٹیشن پر عرب اتحاد کی بمباری سے 4 افراد ہلاک
عرب اتحاد نے تازہ کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان یا تفصیل جاری نہیں کی۔
ISLAMABAD:
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک ٹی وی اسٹیشن پر عرب فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے زیرانتظام میڈیا گروپ 'مسیرہ نیوز' کا کہنا ہے کہ عرب اتحاد کے جیٹ طیاروں نے ایک سیٹلائٹ ٹی وی اسٹیشن کی عمارت پر بمباری کی جس میں 4 سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔ فضائی حملے میں ٹی وی اسٹیشن سیکیورٹی چیف بھی زخمی ہوئے جو ساتھیوں کے ساتھ عمارت سے منسلک اپنے دفتر میں موجود تھے۔
سیکورٹی چیف نے بتایا کہ جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا یہ نا تو فوجی اڈا تھا اور نہ اس میں ہتھیار موجود تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صنعا میں اسکڈ میزائل اڈے پرفضائی حملہ میں 85افراد ہلاک،400 زخمی
دوسری جانب عرب اتحاد نے تازہ کارروائی کے حوالے سے کوئی بیان یا تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو قتل کرنے کے بعد یمن میں کشیدگی عروج پر ہے جب کہ باغیوں نے دارالحکومت صنعاء کا مکمل کنٹرول حاصل کر رکھا ہے۔