پاکستان میں ڈینگی سے سب سے زیادہ ہلاکتیں کے پی میں ہوئیں عالمی ادارہ صحت

رواں برس خیبر پختونخوا میں ڈینگی بخار سے ہلاک افراد کی تعداد 69 تک پہنچ چکی ہے، ڈبلیوایچ او


ویب ڈیسک December 09, 2017
خیبر پختونخوا میں زیادہ تر اموات خون کی منتقلی میں تاخیر کے سبب ہوئیں، عالمی ادارہ صحت، فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں برس ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کے سب سے زیادہ کیسز خیبر پختونخوا میں سامنے آئے ہیں جہاں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 69 تک پہنچ چکی ہے۔

ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق اپنی رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں زیادہ تر اموات خون کی منتقلی میں تاخیر کے سبب ہوئیں، لیبارٹریز سے 24 ہزار 807 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 69 ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ رواں برس کسی بھی صوبے میں ہونے والی اب تک سب سے زیادہ اموات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ وائرس جولائی تا دسمبر میں زیادہ فعال ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے متاثر ہونے کی تعداد بڑھ جاتی ہے جب کہ سخت گرمی اور سخت سردی میں مچھروں کی تعداد میں کمی کے باعث اس وائرس کا پھیلاؤ بھی کم ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان 1994ء سے ڈینگی مچھر سے انسان میں منتقل ہونے والے بخار اور ہلاکتوں کا سامنا کررہا ہے، اب تک مختلف صوبوں میں ڈینگی بخار سے سینکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں