پاکستان ماہ اپریل میں ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کی میزبانی کرے گا

ایشین اسنوکر چیمپئین شپ ٹورنامنٹ 27 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گا اور اس میں 20 سے 25 ممالک شرکت کریں گے۔


AFP March 13, 2013
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدرعالمگیر شیخ نے کہا کہ ایشین اسنوکر چیمپئین شپ ٹورنامنٹ 27 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گا۔ فوٹو : فائل

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں ماہ اپریل کے دوران ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔


عالمگیر شیخ نے کہا کہ ایشین اسنوکر چیمپئین شپ ٹورنامنٹ 27 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گا اور اس میں 20 سے 25 ممالک شرکت کریں گے۔


واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کی میزبانی 3 دفعہ کر چکا ہے، پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد سال 1991 میں کیا گیا، پھر 1998 اور آخری مرتبہ سال 2007 میں یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں منعقد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں