فلم ’’فقرے ریٹرنز‘‘ نے پہلے دن ہی باکس آفس پر دھوم مچادی
’’فقرے ریٹرنز‘‘ نے اپنی پہلی فلم کا بھی ریکارڈ توڑ دیا
بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ''فقرے ریٹرنز'' نے پہلے ہی دن 8 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچادی۔
بالی ووڈ فلمساز مرگدیپ سنگھ لامبا کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم فقرے کے دوسرے سیکوئل ''فقرے ریٹرنز'' نے ریلیز کے پہلے دن ہی 8 کروڑ 10 لاکھ روپے کا بزنس کرکے نہ صرف پچھلے ہی ہفتے ریلیز ہونے والی سنی لیونی کی فلم ''تیرا انتظار'' اور کپل شرما کی فلم ''فرنگی'' کو پیچھے چھوڑا بلکہ اپنی ہی پہلی فلم فقرے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔
بالی ووڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''فقرے ریٹرنز'' نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے پہلے ہی دن 8 کروڑ اور 10 لاکھ کا بزنس کیا جب کہ 2013 میں فقرے نے پہلے دن 2 کروڑ 62 لاکھ روپے اور ہفتے میں 9 کروڑ 82 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔
واضح رہے فلم ''فقرے'' نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کرتے ہوئے دنیا بھر میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا اور فلم میں نوجوان فنکاروں کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا جب کہ اب ''فقرے ریٹرنز'' نے دھماکا خیز آغاز کیا ہے جس سے تجزیہ کاروں کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ فلم آگے جاکر بہت اچھا بزنس کرے گی۔