خدمات کی تجارت جولائی تا جنوری 748 کروڑ ڈالر فاضل

سروسز ایکسپورٹ 50 فیصد بڑھ کر 4.53 ارب، درآمد 4.6 فیصد کمی سے 4.45 ارب ڈالر رہی۔


Kamran Aziz March 14, 2013
جنوری میں 36 کروڑ برآمدات،54 کروڑ کی درآمدات اور 18 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان کی خدمات کی تجارت رواں سال کے ابتدائی 7ماہ کے دوران 7 کروڑ 48لاکھ60ہزار ڈالر فاضل رہی۔

جولائی 2012 سے جنوری 2013 تک پاکستان نے مختلف ممالک کو 50.64 فیصد کے اضافے سے 4 ارب 53کروڑ 1لاکھ40ہزار ڈالر کی خدمات فراہم کیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3ارب73 لاکھ 60 ہزار ڈالر سروسز ایکسپورٹ کی گئی تھیں، اس دوران مختلف ممالک سے 4.61فیصد کمی سے 4 ارب 45 کروڑ52 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی خدمات لی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 7ماہ کے دوران خدمات کی درآمدات کی مالیت 4 ارب 67 کروڑ 7 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال پاکستان کو خدمات کی تجارت میں 1 ارب66 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار ڈالر کاخسارہ ہوا تھا جو سروسز سیکٹر کی بہتر کارکردگی کے باعث رواں سال 7 کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار ڈالر فاضل میں تبدیل ہوگیا۔

3

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری کے دوران خدمات کی برآمدات سال بہ سال 8.23 فیصد کے اضافے سے 36کروڑ 50 لاکھ 20ہزار ڈالر، درآمدات 14.12 فیصدکمی سے 54کروڑ 59 لاکھ 80ہزار ڈالر اور تجارتی خسارہ 39.37 فیصدگھٹ کر 18 کروڑ 9لاکھ 60 ہزار ڈالر رہا، جنوری 2013میں دسمبر 2012 کے مقابلے میں خدمات کی برآمدات 69.86 فیصد اور درآمدات 13.65 فیصد کم جبکہ تجارتی خسارہ 131.26 فیصد زیادہ رہا، دسمبر 2012 میں برآمدات 1ارب21 کروڑ 11 لاکھ 30 ہزار ڈالر، درآمدات 63 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار ڈالر اور تجارت 57 کروڑ 88لاکھ 50ہزار ڈالر فاضل رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں