انسانی حقوق کے تحفظ اوراقدار کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں وزیراعظم

یہ اسلام ہی ہے جس نے سب سے پہلے معاشرے کے لئے انسانی حقوق کا تعین کیا، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 10, 2017
انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی - فوٹو : فائل

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ اورانسانی اقدار کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے یورنیورسل ڈیکلریشن 1948 میں انسانی حقوق کو تحفظ دیا گیا اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی اقدار کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے قومی و بین الا قوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے قانونی اصلاحات سمیت انسانی حقوق کے حوالے سے کئی اقدامات کیے، یہ اسلام ہی ہے جس نے سب سے پہلے معاشرے کے لئے انسانی حقوق کا تعین کیا اسی لئے ہم تمام انسانوں کے بلا تفریق پر امن اور برابری کی سطح پر انسانی حقوق کے حامی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں