مارچ کے پہلے ہفتے میں23 کروڑ ڈالر کا باسمتی چاول برآمد

رواں مالی سال اب تک 1.164 ارب ڈالر کا باسمتی ونان باسمتی چاول برآمد کیا جاچکا۔


Business Reporter March 14, 2013
ایران کو برآمد شروع کردی مگر ایکسپورٹرز کی رقم روکنا باعث تشویش ہے، جاوید غوری۔ فوٹو: فائل

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین جاوید علی غوری نے مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران باسمتی چاول کی 21 ہزار میٹرک ٹن برآمدات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ چاول کابرآمدی ہدف 2ارب ڈالر حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں2.3کروڑ ڈالر کا 21 ہزار میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کیا گیا جبکہ یکم جولائی 2012 سے 10 مارچ 2013 تک 1.164 ارب ڈالر کا 3 لاکھ 50 ہزار ٹن باسمتی اور 20 لاکھ میٹرک ٹن نان باسمتی چاول برآمدکیا گیا۔ جاوید غوری نے کہا کہ برآمدی ہدف حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، ایران کوپاکستانی چاول کی برآمدشروع ہوچکی ہے۔

5

مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران کوئٹہ سے ایران کو 6 ہزار 774 ٹن چاول برآمد کیا گیا جو خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایران میں چاول کی برآمدات کی راہ ہموار ہو چکی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کو چاہیے کہ ایرانی خریداروں کی جانب سے بھیجی گئی رقم کو فوری ریلیز کرے،اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایران چاول برآمد کرنے پر ای فارم جاری ہونے کے باوجود برآمد کنندگان کی رقم روکنا تشویش کاباعث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں