محب وطن بلوچوں نے غیرملکی اسپانسرڈ دہشت گردی رد کردی ترجمان پاک فوج

بھٹکے ہوئے بلوچوں کی طرف سے خود احساس کیا جانا کامیابی کاعکاس ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

قومی دھارے میں شمولیت کی کامیابی سول و فوجی قیادت کی مضبوط کوششوں کا مظہر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ محب وطن بلوچوں نے غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کو رد کردیا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن بلوچ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کو رد کرتے ہوئے رضا کارانہ طور پر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔




اس خبر کو بھی پڑھیں :بلوچستان میں سیکڑوں علیحدگی پسند باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھٹکے ہوئے بلوچوں کی طرف سے خود احساس کیا جانا کامیابی کاعکاس ہے اور یہ کامیابی سول و فوجی قیادت کی مضبوط کوششوں کا مظہر ہے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کے سامنے مختلف کالعدم تنظیموں کے 313 فراری جنگجو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
Load Next Story