ویٹی کن سٹی جارج ماریو مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب

خفیہ کانکلیو میں کارڈینلز کے 2 دن تک جاری رہنے والے اجلاس میں دنیا بھر سے 115 کارڈینلز نے شرکت کی۔


ویب ڈیسک March 14, 2013
سفید دھواں خارج کرکے اور گھنٹیاں بجا کر عقیدت مندوں کو نئے پوپ کے انتخاب سے متعلق مطلع کیا گیا جس کے بعد سینٹ پیٹرز اسکوائر میں موجود عقیدت مندوں نے جشن کا سماں باندھ دیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے جارج ماریو مسیحیوں کے 266ویں پوپ منتخب ہوگئے۔

خفیہ کانکلیو میں کارڈینلز کے 2 دن تک جاری رہنے والے اجلاس میں دنیا بھر سے 115 کارڈینلز نے شرکت کی۔ سسٹائن چیپل کی چمنی سے سفید دھواں خارج کرکے اور گھنٹیاں بجا کر عقیدت مندوں کو نئے پوپ کے انتخاب سے متعلق مطلع کیا گیا جس کے بعد سینٹ پیٹرز اسکوائر میں موجود ہزاروں عقیدت مندوں نے جشن کا سماں باندھ دیا۔

واضح رہے کہ مسیحیوں کے سب سے بڑے فرقے رومن کیتھولک کے مذہبی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے 11 فروری 2013 کو اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور وہ 28 فروری کو مستعفی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں