سرفراز احمد فارغ اوقات میں کلب کرکٹ کھیلنے لگے

پاکستان سی سی کی جانب سے سن کلب کیخلاف51 گیندوں پر ناقابل شکست 91 رنز


Sports Desk December 10, 2017
پاکستان سی سی کی جانب سے سن کلب کیخلاف51 گیندوں پر ناقابل شکست 91 رنز۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کلب کرکٹ سے ناطہ نہیں توڑا تاہم وہ فارغ اوقات میں کلب کرکٹ کھیلنے لگے۔

کے سی سی اے زون 6 اے ڈویژن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ کلب نے سن کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، پاکستان کرکٹ کلب کے قومی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی دھواں دھار نصف سنچری اور بائیں ہاتھ کے آل راونڈر سعود شکیل کی آل راونڈر کارکردگی، دانش عزیز کی تباہ کن باؤلنگ نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ سن کرکٹ کلب کے خواجہ محمد نافع کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 143رنز بنائے،پاکستان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 12.4 اوورز میں پورا کرلیا، قومی کپتان سرفراز احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 7چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 51گیندوں پر ناقابل شکست 91 جبکہ سعود شکیل نے 52رنز بنائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں