اداکارہ کا شادی شدہ ہونا کوئی جرم نہیں کرینہ کپور

شرمیلا ٹیگور اور وحیدہ رحمن جیسی بڑی اداکارائیں شادی کے بعد اداکاری کرتی رہیں، کرینہ کپور


Net News March 14, 2013
شرمیلا ٹیگور اور وحیدہ رحمن جیسی بڑی اداکارائیں شادی کے بعد اداکاری کرتی رہیں، کرینہ کپور فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ کسی اداکارہ کا شادی شدہ ہونا کوئی جرم نہیں، ذاتی اور پیشہ وارانہ معاملات دو علیحدہ چیزیں ہیں۔

ایک تقریب کے افتتاحی روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر ایک اداکارہ کسی سے پسند کی شادی کرلے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ اسے یا اس کے کام کو پسند نہ کریں۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ فلمیں اور شادی 2 مختلف معاملات ہیں ہمیں دونوں کو نہیں جوڑنا چاہیے۔

3

کرینہ نے خیال ظاہر کیا کہ لوگ اب شادی شدہ اداکاراؤں کے بارے میں یہ باتیں کر رہے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح اداکاری نہیں کرسکتیں۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی شرمیلا ٹیگور اور وحیدہ رحمٰن جیسی بہت سی اداکارئیں تھیں جنہوں نے شادی کے بعد بھی اداکاری جاری رکھی، انھوں نے کہا کہ اداکارہ کا شادی شدہ ہونا کوئی مسئلہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |