بدھ سے شہر خنک اور خشک ہواؤں کی لپیٹ میں آجائے گا محکمہ موسمیات
مغربی سردہواؤں اور بارشوں کے نظام کے باعث برفباری اورموسلادھار بارشوں سے کراچی میں سردہوائیں چلیںگی،ریجنل ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات کراچی نے اگلے ہفتے شہر میں 3 روزہ سردی کے نئی لہر کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق شہر میں مغربی ہواؤں سے پیدا ہونے والی سردی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے جس کے باعث ہفتے کو کراچی کا درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری رہنے کا امکان ہے 3 روز قبل شہر کا درجہ حرارت8.6 ڈگری تک گرچکا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق منگل تک سردی کی شدت میں کچھ حدتک کمی رہے گی تاہم بدھ سے شہر ایک بار پھر خنک اور خشک ہواؤں کی لپیٹ میں آجائے گا جس کی شدت گزشتہ لہر کے مقابلے میں بڑھ سکتی ہے مغرب سے پاکستان میں داخل ہونے والی سرد ہواؤں اور بارشوں کے نظام کے تحت برف باری اور موسلادھار بارشوںکا اثر کراچی پر سرد ہواؤں کی شکل میں ہوگا درجہ حرارت ایک بار پھر 9 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سردی بڑھ جائے گی۔