ون ویلنگ اور ریسنگ کی پابندی پر عمل کرایا جائے آئی جی سندھ

تھانیداردفعہ 144پرعمل یقینی بناکرشکایات پرفوری مقدمات درج کرنے کے پابند ہیں، اے ڈی خواجہ


Staff Reporter December 10, 2017
تھانیداردفعہ 144پرعمل یقینی بناکرشکایات پرفوری مقدمات درج کرنے کے پابند ہیں، اے ڈی خواجہ۔ فوٹو : فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نوجوان موٹر سائیکل سواروں کی ون ویلنگ، اوور اسپیڈ اور ریسنگ کے حوالے سے عائد کی گئی دفعہ 144 پر عمل یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوجوان موٹر سائیکل سواروں کی عوامی مقامات ، سڑکوں اور شاہراہوں پر ون ویلنگ، اوور اسپیڈ اور ریسنگ کے حوالے سے عائد کی گئی دفعہ 144 پر عمل نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس ضمن میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری مقدمات درج کرکے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تمام تھانیداروں کو پابند کیا جائے۔

اے ڈی خواجہ نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ فرائض منصبی کی ذمے داریوں اور دیے جانے والے احکام کی تعمیل میں کسی بھی قسم کی غفلت و لاپروائی برداشت نہیں کی جائے اور شکایات پر تمام تر ذمے داری متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پر عائد کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں