مغوی سرکاری افسر مورو سے بازیاب خاتون سمیت4 ملزم گرفتار

محکمہ زراعت کے افسر کو10 کروڑ روپے تاوان کیلیے 2 اور 3مارچ کی درمیانی شب حیدرآباد سے اغوا کیا گیا تھا


Numainda Express March 14, 2013
اغواء کاروں نے 10 کروڑ تاوان کے لیے محکمہ زراعت کے افسر عبدالحق ساریو کو 2 اور 3مارچ کی درمیانی شب گھر واپس جاتے ہوئے سٹیزن کالونی کے قریب سے اغواء کیا تھا۔

پولیس نے تاوان کے لیے اغواء کیے گئے نوجوان اظہر الحق ساریو کو مورو شہر سے بازیاب کرا کر خاتون سمیت4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

قائم مقام ایس ایس پی حیدرآباد محمد معصوم نے دیگر افسران کے ہمراہ اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اغواء کاروں نے 10 کروڑ تاوان کے لیے محکمہ زراعت کے افسر عبدالحق ساریو کو 2 اور 3مارچ کی درمیانی شب گھر واپس جاتے ہوئے سٹیزن کالونی کے قریب سے اغواء کیا تھا۔



ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مغوی کی بازیابی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے خفیہ اطلاع پر مورو سٹی میں ایک مکان میں چھاپہ مار کر مغوی اظہر الحق کو بحفاظت بازیاب کرایا اور وہاں سے ایک خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں