سرکاری خط وکتابت اردو میں کرنے کے حکم پر عملدرآمد نہ ہو سکا
دیگر محکموں کے افسران ابھی تک سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انگریزی میں خطوط اور متفرق ورک کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کی طرف سے ملک بھر میں تمام اداروں کو سرکاری خط و کتابت اردو میں شروع کرنے کے فیصلے پرتاحال عملدرآمد نہیں کیا جاسکا۔
سپریم کورٹ کے ماتحت سیشن ججوں،ایڈیشنل سیشن ،سول ،فیملی ججزاورمجسٹریٹوں نے بھی اردو میں فیصلے تحریر کرنا ابھی شروع نہیں کیے، تمام ماتحت عدلیہ کے ججز انگریزی میں فیصلے تحریر کر رہے ہیں جب کہ سول ججزاور مجسٹریٹ روزمرہ کے جسمانی ریمانڈ،جوڈیشل ریمانڈ کے احکام تو اردو میں تحریر کرتے ہیں مگرمقدمات کے فیصلے،ضمانتوں کی درخواستوں کے فیصلے ابھی تک انگریزی میں تحریرکیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز،کمشنر، محکمہ مال کے افسران ،محکمہ تعلیم، محکمہ ہیلتھ کے افسران بھی ابھی تک سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انگریزی میں خطوط، چٹھیاں اور متفرق ورک کر رہے ہیں۔