عرب لیگ نے ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک اورناقابل قبول قراردے دیا

بیت المقدس سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اعلامیہ


ویب ڈیسک December 10, 2017
اجلاس میں 22 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت کی۔ فوٹو: فائل

BENGHAZI: عرب لیگ نے بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو خطرناک اورناقابل قبول قراردے دیا۔

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں 22 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت کی۔

اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اورامریکا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلامتی کونسل کی ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی شدید مذمت

اجلاس میں عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغيط نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک اور ناقابل قبول بھی قراردیا جب کہ اس موقع پرلبنان کے وزیرخارجہ جبران باسل نے تجویز دی کہ ٹرمپ کےاس فیصلے پرعرب ممالک کو امریکا پر معاشی پابندیاں عائد کرنی چاہیئں۔ عرب لیگ کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ امریکی صدرکے اس اقدام کواقوام متحدہ کے سیکیورٹی کاؤنسل کے پلیٹ فارم پرلے کرجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا تھا جس کے بعد دنیا بھرکے مختلف ممالک نے اس فیصلے کی مزمت کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ قراردے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں