ٹنڈو حیدر ٹرک بجلی کے پول سے ٹکرا گیا ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق

ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں، کنڈیکٹر کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا


Nama Nigar March 14, 2013
دونوں متوفی وزیرستان کے رہائشی تھے جبکہ عارضی رہائشی کوٹری میں بتائی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

شیخ بھرکیو میں بجری سے بھرا ٹرک بجلی کے پول سے ٹکرا گیا۔

کرنٹ لگنے سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق، ٹنڈوحیدر میں موٹرسائیکل ٹکرانے سے 2 افراد زخمی، نازک حالت میں سول اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق شیخ بھرکیو میں بجری سے بھرا ٹرک بجلی کے پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے کنڈیکٹر 26سالہ ارشاد پٹھان جاں بحق جبکہ کنڈیکٹر کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور 40سالہ نقیب اللہ پٹھان بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔



دونوں متوفی وزیرستان کے رہائشی تھے جبکہ عارضی رہائشی کوٹری میں بتائی جاتی ہے، پولیس نے لاشیں کوٹری منتقل کر دی ،علاوہ ازیں ٹنڈوجیدر ہائی اسکول کے سامنے 2 تیز رفتار موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 15سالہ شعیب اور بابو چانڈیو شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں