بابرغوری سمیت 4 رہنماؤں نے ایم کیوایم لندن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
فی الحال کسی دوسری جماعت اور گروپ میں شامل نہیں ہورہا، بابر غوری
ایم کیو ایم لندن کے دو رہنماؤں بابرغوری اور شمیم صدیقی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اپنڈ شپنگ بابر غوری اور سابق وزیر برائے مواصلات شمیم صدیقی نے ایم کیوایم لندن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بابر غوری اور شمیم صدیقی کا تعلق ایم کیوایم لندن سے تھا۔ بابرغوری کا کہنا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر پارٹی کی تمام تنظیمی ذمہ داریوں اور اس کی بنیادی رکنیت سے فوری طور پر مستعفیٰ ہورہا ہوں تاہم فی الحال کسی بھی دوسری جماعت اور گروپ میں شامل نہیں ہورہا۔
سابق وزیربرائے مواصلات شمیم صدیقی کا کہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر پارٹی کی ذمہ داریوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے اور یہ فیصلہ مہاجرعوام کے حق میں سیاسی اور غیرسیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کیا۔
دوسری جانب ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کی رکن امبرخان اور ان کے خاوند بانی ایم کیوایم کے پولیٹیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ندیم نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ امبر خان کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی سے سخت تحفظات ہیں، ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں جب کہ گزشتہ روز جو کچھ یادگار شہدا پر ہوا اس پر دلی صدمہ ہے یہ لوگ مل کر عوام کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔