مٹیاری 120پولیس اہلکار8 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ڈیوٹی پر جانے کے لیے کرایہ بھی نہیں ہوتا،روزانہ ادھار لے کر تنگ آگئے،اہلکار


Nama Nigar March 14, 2013
پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ انھیں8مہینوں کی تنخواہیں دی جائیں۔ فوٹو: فائل

مٹیاری محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے 120پولیس اہلکار8ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

نئے بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں محمد فہیم،گل شیر اور دیگر نے بتایا کہ انھیں8ماہ گزر گئے ہیں وہ پابندی سے ڈیوٹی پر جا رہے ہیں لیکن ابھی تک انھیں ایک مہینے کی بھی تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیوٹی پر جانے کے لیے کرایا بھی نہیں ہوتا ،ہم روزانہ ادھار لے کر تنگ آ گئے ہیں۔انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ انھیں8مہینوں کی تنخواہیں دی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |