ملتان بھاولنگر اور سکھر میں بارش سے سردی میں اضافہ

محکمہ موسمیات نے کل بھی ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کی ہے


ویب ڈیسک December 10, 2017
محکمہ موسمیات نے کل بھی ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ فوٹو:فائل

KARACHI: ملتان، بھاولنگر، سکھر اور بالائی سندھ میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان، بھاولنگر، سکھر اور بالائی سندھ میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے کل بھی ملک کے مختلف حصوں میں تیز بارش اوربرفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ آج مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے برف باری کے شوقین سیاحوں کو بھی خوشخبری سنادی۔ خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، میر پور خاص، سکھر ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش و برفباری متوقع ہے۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |